ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے فوج کے ڈپٹی چیف کا عہدہ سنبھالا 

لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے فوج کے ڈپٹی چیف کا عہدہ سنبھالا 

Sun, 01 Sep 2019 19:37:28    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے اتوار کو فوج کے ڈپٹی چیف کا عہدہ سنبھالا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جب موجودہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت 31 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوں گے تب لیفٹیننٹ نروانے فوج کے سربراہ کے عہدے کی دوڑ میں ہوں گے کیونکہ وہ سینئر کمانڈر ہوں گے۔لیفٹیننٹ نروانے لیفٹیننٹرجنرل ڈی انبو کی جگہ لیں گے جو ہفتہ کو ریٹائرڈ ہو گئے۔ فوج کے ڈپٹی چیف کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل نروانے فوج کی مشرقی کمان کی قیادت کر رہے تھے جو چین سے متصل  ہندوستان کی تقریباََ4000 کلومیٹر لمبی سرحد کی دیکھ بھال کرتی ہے۔انہوں نے37 سال کی اپنی سروس کے دوران کئی کمان میں اپنی خدمت دی، جموں و کشمیراورشمال ومشرقی علاقے میں انسداد دہشت گردی مہمات میں سرگرم رہے اور کئی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔وہ جموں کشمیر میں قومی رائفلس کی ایک بٹالین اور انفیرینٹری بریگیڈ کی کمان بھی سنبھال چکے ہیں۔وہ سری لنکا میں شانتی مشن پارٹی کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔وہ قومی دفاع اکیڈمی اور ہندوستانی فوج اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں۔انہیں جون1980 میں سکھ لائٹ انفیرینٹری ریجمنٹ کی ساتویں بٹالین میں کمیشن ملا تھا۔فوج نے ایک بیان میں کہاکہ ان کے پاس سب سے زیادہ مشکل علاقوں میں کام کرنے کا طویل تجربہ ہے۔انہیں جموں وکشمیر میں اپنے بٹالین کی کمان بہترطریقے سے سنبھالنے کے لیے فوج تمغہ مل چکا ہے۔


Share: